ٹرمینل 1 پرڈی آئی اے ایل ٹیکہ کاری کا آغاز کرے گی

0
image:business-standard.com

نئی دہلی: ( یواین آئی) دہلی انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ (ڈی آئی اے ایل) منگل کے روز ہوائی اڈے کے ٹرمینل 1 پر اپنے ساتھ دیگر فریقین کے ملازمین کے لئے ایک ٹیکہ کاری سینٹر شروع کرے گی۔
ڈی آئی ایل آئی نے پیر کے روز بتایا کہ ایئر لاینز کمپنیوں،لاجسٹکس،تکنیکی خدمات فراہم کرنے والوں اوردیگر فریقین سمیت ہوائی اڈے پر کام کرنے والے 60 ہزار سے زیادہ ملازمین کام کرنے جگہ پرٹیکے لگواسکیں گے۔ اس کے لئے انہیں پہلے سرکاری پورٹل پر یا آرگیہ سیتو ایپ پراندراج کرنا ہوگا۔ ویکسین کی قیمت انہیں خود یا آجر کو ادا کرنی ہو گی ۔
ہوائی اڈے کے منتظم نے آج ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ ویکسینیشن سینٹر کا قیام منی پال اسپتال کے اشتراک سے کیا گیا ہے۔ یہ ٹرمینل 1 کے سامنے میں بنایا گیا ہے۔
حکومت نے کووڈ 19 ویکسینیشن مہم میں ہوا بازی کے شعبے کی ترجیحی والے شعبوں کے طورپرنشادہی کی ہے۔ اس نے تمام ہوائی اڈے کے منتظمین کو ہدایت دی ہے کہ ہوائی اڈوں پر کام کرنے والے ملازمین کے لئے کام کرنے جگہ پر ویکسینیشن کی سہولیات کو یقینی بنائیں ۔ ڈی آئی ایل اے کی یہ پہل بھی انہی ہدایات پر مبنی ہے۔ ڈی آئی اے ایل کے سی ای او ودیہ کمار جیپوریار نے کہا ’’وباکے آغاز سے ہی دہلی ہوائی اڈا اور یہاں کام کرنے والا عملہ فرنٹ لائنز پررہا ہے۔ انہوں نے ہوائی اڈے پر آپریشن کو ہموار رکھنے کے لئے دن رات کام کیا ہے۔ ہم انہیں اس خطرناک وائرس سے بچانے کے لئے یہ ٹیکہ کاری مہم شروع کر رہے ہیں‘‘۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS