انتخابات کے بعدرونما ہونے والے تشدد کے شکار افراد کی بازآبادکاری کےلئے کلکتہ ہائی کورٹ نے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی

0
image:zeenews.india.com

کلکتہ: (یواین آئی) کلکتہ ہائی کورٹ نے آج بنگال اسمبلی انتخابات میں تشدد سے متاثرہ افراد کی بازآبادکاری کےلئے تین رکنی کمیٹی کی تشکیل دی ہے ۔اس کمیٹی میں ریاستی انسانی حقوق کمیشن،نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن،ممبر سکریٹری اور ریاستی قانونی خدمات اتھارٹی کے ایک ایک نمائندے شامل ہوں گے۔
عدالت نے کہا کہ کمیٹی پولیس کے ساتھ تعاون کرکے تشدد کے متاثرین کی بازآبادکاری اور ان کے حقوق دینے کی کوشش کرے گی اور اگر کوئی تنازع ہوتا ہے تو عدالت اس کو دیکھے گی ۔اسمبلی انتخابات کے بعد ہونے والے تشدد کے واقعات کی جانچ کو لے کر دائر مفاد عامہ کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے کلکتہ ہائی کورٹ کی پانچ ججوں پر مشتمل لارجر بنچ اس معاملے کی سماعت کرتے ہوئے یہ فیصلہ سنایا۔ 2 مئی کو اسمبلی انتخابات کے نتائج کے اعلان کے بعدریاست کے مختلف مقامات پر تشدد کے واقعات رونما ہوئے ہیں ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS