جے این ہو پر سورا بھاسکر کا ٹویٹ

0

جے این ہو پر سورا بھاسکر کا ٹویٹ 
دہلی کے جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں ہاسٹل فیس کو لے کرگزشتہ دنوں کافی  ہنگامہ ہوا تھا ۔اس معاملے کولے کر طلباء نے زبردست احتجاج کیا تھا۔ مظاہرے کے بعد جے این یو کی انتطامیہ کو اپنا فیصلہ واپس لینا پڑا ۔
بالی ووڈ ایکٹرس سورا بھاسکر نےبھی اس معاملے  پراپنا رییکشن دیا ہے،جو کافی سرخیوں میں  ہے۔ سورا اپنے بے باک انداز کے لیے اکثر سرخیوں میں بنی رہتی ہیں۔سورا بھاسکر نے اپنے ٹویٹ میں اس معاملے پر اپنا رد عمل دیا ہے۔
سورا بھاسکر نے لکھا ہے کہ جے این یو طلباء کی زندگی کو بدلتا ہے،جو حالات سے مجبور ہوکر ہہاں آتے ہیں۔ جے این یو اس لئے خاص ہے کیوں کہ یہ تعلیم کو صرف ان گنے چنے لوگوں کے حقوق نہیں سمجھتا بلکہ یہ ہر کسی کا پیدائشی حق ہے۔ 
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS