گرونانک جینتی کی مناسبت سے آئی آئی سی سی میں پروگرام

0

انڈیا اسلامک کلچرل سینٹرصدر سراج الدین قریشی نے کرتا رپور کوریڈورکے خواب کو حقیقت میں تبدیل کرنے کے لئے ہندوستان اورپاکستان کی حکومتوںکا شکریہ اداکیا۔ انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر کے زیر اہتمام گرونانک کے 550ویں جنم دن کی خصوصی تقریب کے موقع پر خطاب کر رہے تھے۔اس موقع پرمرکزی وزیر برائے فوڈ پروسیسنگ ہرسمرت کور بادل ‘دہلی سکھ گرودوارہ کمیٹی کی نائب صدرشریمتی رنجیت کور ‘ ہرچرن سنگھ جوش ‘ کنول جیت سنگھ ‘راجندر سنگھ چڈھا ‘ جسپال سنگھ من چندا‘ جوگندر سنگھ کوہلی اور اندر پریت سنگھ جوش وغیرہ نے شرکت کی۔آئی آئی سی سی کے تمام عہدیداروں نے ان مہمانان کو گلدستے پیش کرکے ان کا استقبال کیا۔
 ۔مرکزی وزیر ہرسمرت کور بادل نے کرتارپور کوریڈور کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا اور ان کی ستائش کی۔انہوں نے کہا کہ جب تک یہ دنیا قائم ہے اور جب تک بابا گرونانک کے چاہنے والے دنیا کے کسی بھی حصہ میں موجود ہیں‘سردار ہرچرن سنگھ جوش نے کہا کہ تلاش حق کا اپنا مشن مکمل کرنے کے بعد گرونانک جی نے اپنے پیروکاروں اور اپنے اہل خانہ کے لئے روی ندی کے کنارے 1515میںایک شہر آباد کیا تھا۔وہیں آپ نے کھیتی کرنی شروع کردی اور یہیں سے آپ نے اللہ کی مخلوق کے لئے ایک لنگر شروع کیا تھا۔یہ لنگر پوری دنیا کے گرو دواروں میں آج بھی جاری ہے۔
آئی آئی سی سی کے ٹرسٹی ابراراحمد نے کہا کہ گرونانک جی نے دور درازکا سفر کرکے لوگوں کو اس ایک خدا کا پیغام پہنچایا جو اپنی ہر ایک تخلیق میں جلوہ گر ہے۔انھوں نے ایک ممتاز روحانی، سماجی اور سیاسی نظام ترتیب دیا جس کی بنیاد مساوات، بھائی چارے، نیکی اور حسن سیرت پر ہے۔نائب صدر ایس ایم خان نے کہا کہ گرو نانک کی پیدائش کے وقت اور زندگی کے شروعاتی برسوں میں کئی ایسے واقعات ہوئے جن سے ظاہر ہوتا تھا کہ نانک کو خدا کے فضل و رحمت سے نوازا گیا ہے۔سیکریٹری بدرالدین خان نے کہا کہ پانچ برس کی عمر میں نانک کو مقدس پیغامات پر مشتمل آوازیں سنائی دینے لگیں۔ روایات کے مطابق، کم عمر نانک کو جب استاذ نے الف پڑھایا تونانک نے الف کے ایسے ایسے نکتے بیان کئے کہ استاذ حیران رہ گیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS