سپریم کورٹ کی انفارمیشن کمیشنوں کے خالی عہدوں کی اسٹیٹس رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت

0

نئی دہلی: (یو این آئی) کورٹ نے مرکزی انفارمیشن کمیشن اور ریاستی انفارمیشن کمیشنوں میں خالی عہدوں کی تازہ اسٹیٹس رپورٹ پیش کرنے کی مرکزی حکومت اور ریاستی حکومتوں کو بدھ کو ہدایت دی۔
جج ایس عبدالنظیر کی صدارت والی بنچ نے حق اطالات(آر ٹی آئی) کارکن انجلی بھاردواج، امرتا جوہری اور کپتان (ریٹائرڈ) لوکیش کے بترا کی عرضی پر یہ ہدایت جاری کی۔
سماعت کے دوران عرضی گزاروں کی طرف سے پیش وکیل پرشانت بھوشن نے دلیل دی کہ عدالت عظمی نے 2019میں ہی تمام عہدوں کو وقت پر بھرنے کی رہنما ہدایت جاری کی تھی۔
اس پر مرکزی حکومت کی طرف سے پیش ایڈیشنل سالیسٹر جنرل مادھوی دیوان نے کہاکہ رہنما ہدایات پر عمل کیا گیا تھا اور مارچ 2020میں تقرریاں بھی کی گئی تھیں جس سے متعلقہ حلف نامہ بھی 24اپریل 2020کو دائر کیا گیا تھا۔
عدالت نے مرکز اور ریاستی حکومتوں کو چار ہفتہ کے اندر اسٹیٹس رپورٹ پیش کی کرنے کی ہدایت دی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS