’سلی ڈیلس‘ایپ بنانے والا اونکاریشور گرفتار

0
abplive

نئی دہلی: دہلی پولیس نے ’سلی ڈیلس‘ ایپ بنانے والے اونکاریشور ٹھاکر کو مدھیہ پردیش کے اندور سے گرفتار
کیاہے ۔ دہلی پولیس انٹلیجنس فیوزن اینڈ اسٹرٹیجک آپریشنز(آئی ایف ایس او) کے ڈپٹی کمشنر کے پی ایس ملہوترہ
نے اتوار کے روز یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران ٹھاکر نے اعتراف کیا ہے کہ وہ ٹوئٹر
پر ایک ’ٹریڈ گروپ‘ کا رکن تھا، جسے اقلیتی طبقے کی خواتین کو بدنام کرنے اور ٹرول کرنے کیلئے بنایا گیا
تھا۔ ملہوترہ نے کہا کہ ٹھاکر نے مبینہ طور پر گٹ ہب پر کوڈ بنایا تھا۔ اس نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایپ شیئر کیا
تھا۔ گروپ کے ارکان نے مسلم خواتین کی تصویر اپ لوڈ کی تھی۔ڈی سی پی نے کہا کہ اس نے جنوری 2020
میں ٹوئٹر ہینڈل ’گینگاسیون‘کا استعمال کرتے ہوئے ’ٹریڈ مہاسبھا‘ نامی ٹوئٹر گروپ میں شمولیت اختیار کی
تھی۔پولیس کے مطابق مختلف گروپوں کے ساتھ بات چیت کے دوران ارکان نے مبینہ طور پر مسلم برادری کی
خواتین کو ٹرول کرنے کے بارے میں بات کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ’سلی ڈیلس‘ ایپ پر ہنگامہ آرائی کے بعد
ٹھاکر نے اپنے تمام سوشل میڈیا فٹ پرنٹ ہٹا دیے تھے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS