سعودی عرب : شاہ عبدالعزیز اونٹ میلے میں پہلی مرتبہ خواتین کی شرکت

0
saudigazette.com.sa

سعودی عرب میں ہفتے کے روز کنگ عبدالعزیز کیمل فیسٹول کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خواتین کی شرکت دیکھنے
میں آئی۔ اس سے قبل اونٹوں کی مالکن خواتین نے اپنی نوعیت کی پہلی دوڑ کیلئے اپنے ناموں کا اندراج کرایا۔جنوبی
صیاہد میں جاری چھٹے کنگ عبدالعزیز کیمل فیسٹول میں ہونے والے مذکورہ سنگل کیٹگری مقابلے میں 38 خواتین
شریک تھیں۔ ابتدائی چھٹنی کے بعد 10 خواتین کے اونٹوں کو جیوری کے سامنے پیش کیا گیا۔ اس کے بعد 5
اونٹنیوں نے اولین پوزیشن حاصل کی۔ فیسٹول میں خواتین کی شرکت کا مقصد عوامی لباس میں سعودی خواتین کی
شرکت کے مفہوم پر مبنی پیغام پھیلانا ہے۔سعودی دارالحکومت ریاض میں ہونے والا کنگ عبدالعزیز کیمل فیسٹول دنیا
میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا میلہ شمار ہوتا ہے۔ یہ میلہ اونٹوں کی اقسام اور ان کی خوبصورتی کی نشانیوں
کیلئے مختص ہوتا ہے۔ اس میں سعودی عرب اور خلیجی ممالک کے علاوہ عرب ممالک اور امریکہ، روس اور فرانس
کے اونٹ مالکان بھی شریک ہیں۔ ریاض کے شمال مشرقی حصے میں یہ میلہ 32 مربع کلو میٹر کے رقبے پر سجتا
ہے۔ اس کیلئے تقریباً 5 ہزار افراد کام کرتے ہیں۔ مختلف ممالک سے آئے ہوئے سیاحوں سمیت روزانہ ایک لاکھ افراد
میلے کا رخ کرتے ہیں۔ اقتصادی پہلو سے بھی یہ میلہ بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ اونٹوں کی خرید و فروخت اور دیگر
مالی معاملات کا مجموعی حجم تین ارب ریال کے قریب ہے۔ میلے میں شاعری، تھیٹر، موسیقی اور تمام عمر کے
افراد کیلئے تفریحی سرگرمیاں شامل ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS