امریکہ کی ریاست ورجینیا میں گولہ باری،متعدد افراد کی موت

0

ئی دہلی (ایجنسی): امریکہ کی ریاست ورجینیا سے منگل کی رات ہوئی گولہ باری کے واقعہ میں کئی لوگوں کے مارے گئے ہیں اور متعدد تعداد میں لوگ زخمی ہوگئے ہیں۔ ورجینیا کی پولیس کے ایک آفیسر نے جانکاری دی۔ اس آفیسر نے کہا کہ شوٹر کو بھی ہلاک کردیا گیا ہے۔ سی این این نے چیسا پیک پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے ورجینیا کے چیسا پیک میں ایک والٹ مارٹ میں گولہ باری ، شوٹنگ کی اطلاع دی تھی۔امریکی براڈکاسٹر کے مطابق پولیس نے تقریبا دس بج کر بارہ منٹ مقامی وقت کے مطابق اسٹور پر جانچ شروع کی۔ جس میں اندر گولہ باری چلنے کے ثبوت ملے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق پولیس نے اسٹور میں کئی لوگوں کو زخمی اور مردہ پایا ۔ انہوں نے کہ پولیس ابھی تک مرنے والوں کی تصدیق نہیں کرسکی ۔ لیکن ان کا ماننا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد دس سے کم ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS