عمرے کی اجازت کورونا ویکسینیشن والوں تک محدود کرنے کا فیصلہ

0
image:english.alarabiya.net

الریاض: (یواین آئی) مملکت سعودی عرب نے عمرے کی اجازت مکمل کورونا ویکسینیشن کروانے والوں تک محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ کورونا ویکیسن کی دونوں خوراکیں لگوانے والوں کو ہی عمرے کی اجازت ہوگی۔ حکام کا کہنا ہے کہ مکمل ویکسینیشن والے ہی مسجدالحرام اور مسجد نبوی میں نماز ادا کرسکیں گے۔ فیصلے کا اطلاق اتوار کی صبح 9 بجے سے کیا جائے گا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS