سعودی عرب نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی کیلئے بات چیت معطل کر دی

0
سعودی عرب نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی کیلئے بات چیت معطل کر دی
سعودی عرب نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی کیلئے بات چیت معطل کر دی

ریاض: سعودی عرب نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کیلئے جاری بات چیت کو معطل کر دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کے فلسطین پر پے درپے حملوں اور غزہ میں ہونے والی تباہی کے بعد سعودی عرب نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کے لیے کی جانے والی بات چیت کو معطل کر دیا، جس سے امریکہ کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں خبر رساں ادارے رائٹرز اور بلوم نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب بات چیت کا خاتمہ نہیں کررہا البتہ فلسطین میں جاری لڑائی کے رکنے تک بات چیت کو روکا گیا ہے۔ دوسری جانب سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے فلسطین کے معاملے پر ایرانی صدر سے بھی گفتگو کی تھی۔

مزید پڑھیں: رائٹرز نے اسرائیلی سرحد کے قریب اپنے صحافی عصام عبداللہ کی ہلاکت کی تصدیق کی

یہ بھی پڑھیں: اترپردیش کے حمیرپور پولیس نے مولانا کو گرفتار کیا، فلسطین کی حمایت میں سوشل میڈیا پر پوسٹ ڈالنے کا الزام

واضح رہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری لڑائی میں اب تک اسرائیلی فضائیہ کی بمباری میں 2 ہزار کے قریب فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں 500 سے زائد بچے بھی شامل ہیں۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی بمباری میں زخمیوں کی تعداد 6 ہزار 388 سے تجاوز کرگئی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS