رائٹرز نے اسرائیلی سرحد کے قریب اپنے صحافی عصام عبداللہ کی ہلاکت کی تصدیق کی

0
رائٹرز نے اسرائیلی سرحد کے قریب اپنے صحافی عصام عبداللہ کی ہلاکت کی تصدیق کی

واشنگٹن: جنوبی لبنان میں اسرائیل کی سرحد سے براہ راست نشریات کے دوران راکٹ حملے میں خبر رساں ادارے رائٹرز کے ایک فوٹو جرنلسٹ عصام عبداللہ ہلاک ہو گیا۔ جس کی موت کی تصدیق رائٹرز نے کی ہے۔

خبر رساں ایجنسی نے ایک بیان میں کہا کہ ہمیں یہ جان کر بہت دکھ ہوا ہے کہ ہمارے ویڈیو گرافر عصام عبداللہ کی موت ہوگئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے علاقے کے حکام سے رابطہ کر رہے ہیں۔ فوٹو جرنلسٹ کے علاوہ اے ایف پی اور الجزیرہ کے لیے کام کرنے والے چھ دیگر صحافی بھی زخمی ہوئے ہیں جو اسپتالوں میں زیر علاج ہے۔

مزید پڑھیں: اترپردیش کے حمیرپور پولیس نے مولانا کو گرفتار کیا، فلسطین کی حمایت میں سوشل میڈیا پر پوسٹ ڈالنے کا الزام

یہ بھی پڑھیں:  غزہ میں تقریباً 10 لاکھ لوگوں کے پاس کوئی محفوظ پناہ گاہ نہیں ہے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے صحافی کی موت کے بعد رائٹرز سے اپنی گہری تعزیت کا اظہار کیا۔ اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے اس بات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا کہ اصل میں کیا ہوا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS