سچن ،سہواگ،یوراج اور لارا ایکشن میں نظر آئیں گے

0

رائے پور: ہندوستان میں صارف مصنوعات کی سرکردہ کمپنی’اوشا انٹرنیشنل،اَن اکیڈمی روڈ سیفٹی ورلڈ سیریز 2021‘گراؤنڈ اسپانسر بن گئی ہے۔ اس ایونٹ کا مقصد کرکٹ کے جنون اور شوق کے ذریعہ روڈ سیفٹی کو روشنی میں لانا ہے۔ ٹی- 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کا دوسرا ایڈیشن 5 سے 21 مارچ 2021 تک رائے پور کے شہید ویر نارائن سنگھ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ اس ٹورنامنٹ میں سچن تندولکر،ویرندر سہواگ ، یووراج سنگھ اور برائن لارا جو کرکٹ کی دنیا سے رٹائرمنٹ لے چکے ہیں ،کو ایکشن میں دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ ایونٹ سماج کے تئیں اسے اوشا پلے کے ساتھ عزائم کا اعادہ کرتا ہے، جس سے لوگوں کو صحت مند اور فعال طرز زندگی اپنانے اور ترغیب دینے کے لئے کیا جاسکے ۔
یہ ٹورنامنٹ گذشتہ سال انتہائی جوش و خروش کے ساتھ شروع ہوا تھا ، لیکن کووڈ ۔19 کی وبا کی وجہ سے وقت سے پہلے اختتام پذیر ہو گیاتھا۔ اب چونکہ کورونا کے حالات میں بہتری آئی ہے،منتظم 15 دن کے اس ٹورنامنٹ میں 15 میچوں کی میزبانی کرنے کے لئے بالکل تیار ہے۔ اس سیریز میں ہندوستان ،ویسٹ انڈیز،جنوبی افریقہ،سری لنکا ، بنگلہ دیش اور انگلینڈ کے مشہور اور لیجنڈری کرکٹر اکٹھے ہوکر روڈ سیفٹی پر عوام کی توجہ مبذول کرانے کے لئے کرکٹ کھیلیں گے۔
اوشا انٹرنیشنل میں اسپورٹس انی شی ایٹو اور ایسوسی ایشن کی سربراہ کومل مہرہ نے کہا ’’ان اکیڈمی روڈ سیفٹی ورلڈ سیریز 2021 ایک بہت ہی اہم مسئلے پر آگاہی پیدا کرتی ہے۔ اگر روڈ سیفٹی کے قوانین پر عمل کیا جائے تو ہر سال بہت ساری جانیں بچائی جاسکتی ہیں۔ ہندوستان میں کرکٹ کے زبردست جذبے کو دیکھتے ہوئے ہمیں یقین ہے کہ کرکٹ کے ان عظیم کھلاڑیوں کے ساتھ آنے سے لوگوں کو سڑک کے حادثات سے بچنے کے لئے حساسیت میں مدد ملے گی ، جس سے سڑک پر ہونے والے مہلک حادثات میں کمی واقع ہوگی۔ ہم اس ایونٹ کو لوگوں کی زندگیوں پر زیادہ بامقصد طریقے سے اثر انداز ہونے کے ایک بہت بڑے موقع کے طور پر دیکھ رہے ہیں‘‘۔
اس شراکت داری کے ایک حصے کے طور پر ، اوشا کے لوگو کا کا ستعمال اسٹیڈیم میں برانڈنگ کے لئے استعمال کیاجائے گا ، مثلااسٹمپس کے پیچھے لوگو موجود رہے گا ۔ اسٹینڈز میں اوشا فین آرمی موجود ہوگی۔ فیلڈکی پیمائش کے لئے روپ میپنگ میں لوگو دکھائی دے گا۔ میدان کے کونے میں کھلاڑیوں کے بیٹھنے کے اسٹینڈ میں لوگو ہوگا۔ اس کے علاوہ یہ لوگو میدان میں بڑی اسکرین اور اسپانسرشپ اسٹرپس پر بھی نظر آئے گا۔ اوشا اپنے ڈجیٹل پلیٹ فارم سے لوگوں کی توجہ بھی راغب کررہی ہے۔
اوشا ملک بھر میں کھیلوں کے متعدد اقدامات کی حمایت اور فروغ دیتی رہی ہے ، جن میں ممبئی انڈینز کی ٹیم الٹیمیٹ فلائنگ ڈسک ، لیڈیز اینڈ امیچور گولف ، میراتھن ، کرکٹ فار دیویانگ ، جونیئر گولف ٹریننگ پروگرام اور بصارت سے محروم لوگوں کیلئے کئی طرح کے کھیل( مثلا، ایتھلیٹکس کبڈی ، جوڈو ، پاور لفٹنگ) اور فٹ بال شامل ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS