روسی قومی ایئرلائن کاتمام غیر ملکی پروازیں معطل کرنے اعلان

0

روس کی قومی ائیرلائن ‘ائیروفلوٹ’ نے 8 مارچ سے تمام غیر ملکی پروازیں معطل کرنے کا اعلان کردیا۔ائیروفلوٹ ائیرلائن کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ 8 مارچ سے تمام غیر ملکی پروازیں معطل رہیں گی تاہم بیلاروس کے لیے پروازیں جاری رہیں گی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کی قومی ائیرلائن کی جانب سے یہ فیصلہ روسی ایوی ایشن ایجنسی کی ہدایت کے تحت کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے کہ یوکرین پر حملے کے بعد مغربی ممالک کی جانب سے عائد پابندیوں کی وجہ سے بیرون ممالک سے لیز پر لیے گئے طیارے ضبط کیے جانے کا اندیشہ ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS