ممبئی : (یو این آئی )کورونا مثبت پائے جانے کے بعد ناگپور کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس )کے سربراہ موہن بھاگوت نے آج یہاں کورونا کو شکست دی اور انہیں اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ۔
ناگپور کے اسپتال میں گزشتہ ہفتہ سے زیر علاج موہن بھاگوت کو سانس لینے میں تکلیف اور تیز بخار کے بعد علاج کیلئے داخل کیا گیا تھا ۔
اسپتا ل کے ڈائریکٹر سربجیت داس گپتا نے بتلایا کہ موہن بھاگوت مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں اور ان کی آکسیجن سطح و دیگر اعضا ٔ معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS