image:nvshq.org

نئی دہلی:(یواین آئی) تعمیراتی ورکرز حقوق مہم نے دہلی میں تعمیراتی کارکنوں کے رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنانے کی کوشش کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعمیراتی ورکرز ویلفیئر بورڈ اپنی ویب سائٹ بنائے اور اس پر تمام معلومات فراہم کرے۔
دہلی ہائی کورٹ کے حکم پر سکریٹری اور کمشنر (لیبر) کی زیرصدارت تعمیراتی ورکرز ویلفیئر بورڈ کا اجلاس محکمہ لیبر کے ہیڈکوارٹر میں منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں تعمیراتی کارکنوں کی تنظیموں کے نمائندوں نے کہا کہ اندراج کے لئے درخواست آسان اور سلیس ہونی چاہئے کیونکہ آن لائن درخواست دینے سے پہلے فارم لیا جاتا تھا۔
تمام رجسٹرڈ مزدوروں کو بورڈ شناختی کارڈ اور پاس بک دی جائے۔ اس کے علاوہ ، دہلی میں بورڈ کی اپنی ایک ویب سائٹ ہونی چاہئے ، جس میں تمام معلومات ریکارڈ کی جائیں۔ ایسی معلومات اترپردیش ، مدھیہ پردیش ، ہریانہ ، پنجاب اور دیگر ریاستوں کے بورڈوں کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔
جمعہ کے روز مہم کے کنوینر تھانیشور دیال آدی گوڑ نے کہا کہ دہلی ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق ، تعمیراتی مزدوروں کے نمائندوں نے لاک ڈاؤن سے قبل نومبر 2018 سے مارچ 2020 تک اپنی کووڈ امدادی رقم فوری طور پر بینک کو بھیجنے کا مطالبہ کیا ہے۔ مزدوروں کی زیر التوا درخواستوں کو فوری طور پر نمٹایا جانا چاہئے ۔
انہوں نے کہا کہ رجسٹریشن کے لئے آدھار کارڈ کے علاوہ دیگر دستاویزات کو بھی تسلیم کیا جانا چاہئے اور ساتھ ہی بینک اکاؤنٹ کی پریشانیوں کو بھی دور کرنا چاہئے۔ پورٹل بہت زیادہ بینک اکاؤنٹ نہیں لے رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS