image:deccanherald

ماسکو: (اسپوتنک) روس کا اسپوتنک وی ٹیکہ کورونا وائرس (کووڈ19) سے جانوروں کی بھی موثر طریقے سے حفاظت کر سکتا ہے۔
اس دوا کو تیار کرنے والے روسی گامالیا ریسرچ اسنٹی ٹیوٹ آف ایپیڈیمیولوجی اینڈ مائکروبایولوجی کے سربراہ الیگزینڈر گنسبرگ نے یہ اطلاع دی ہے۔
روسی خبر رساں ایجنسی اسپوتنک نے یہ اطلاع دی۔ مسٹر گرنسبرگ نے کہا،’’مجھے یقین ہے کہ اسپوتنک وی جانوروں کی حفاظت کے لئے موثر ہوگی،لیکن ہمیں پہلے لوگوں کو ٹیکہ لگانا چاہئے۔‘‘
انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ جانوروں کو نہ صرف ان کی حفاظت کے لئے ٹیکہ لگایا جانا چاہئے بلکہ اس سے جانوروں سے انسانوں تک انفیکشن پھیلنے پر بھی رول لگے گی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS