یوم جمہوریہ 2020: شیکورٹی کے سخت انتظامات،میٹرو خدمات متاثر

0

یوم جمہوریہ پریڈ سے قبل ، دہلی اور این سی آر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کردیئے گئے ہیں۔ سیکورٹی کی وجہ سے شہر میں متعدد سڑکیں بند ہوںگی۔دہلی پولیس کی ہدایت کے مطابق اتوار کے روز دہلی میٹرو کی خدمات متاثر رہیں گی۔ دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) نے یہ بھی کہا ہے کہ تمام میٹرو اسٹیشنوں پر پارکنگ کی سہولیات ہفتہ کی صبح 6 بجے سے اتوار کی دوپہر 2 بجے تک بند رہیں گی۔دہلی پولیس کے ذریعہ وردی اوربغیر وردی کے 22،000 پولیس اہلکاروں کی داخلی تحرک کو بڑھانے کے لئے سی اے پی ایف کی اضافی 48 گروپس کو تعینات کیا گیا ہے۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS