اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جھڑپ میں 20 فلسطینی زخمی

    0

    یروشلم: اسرائیلی دارالحکومت یروشلم کے بیرونی علاقے میں اسرائیلی فوج کے ساتھ  پرتشدد تصادم میں تقریبا 20 فلسطینیوں کے  زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیم ریڈ کریسنٹ کے ترجمان نے ہفتہ کو ایک بیان جاری کر کے یہ  اطلاع  دی۔ انہوں نے کہا’یروشلم کے مضافات بیت ہنينہ میں آج رات اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جھڑپوں میں 20 فلسطینی شہری زخمی ہو گئے‘۔ کئی دہائیوں سے اسرائیل اور فلسطینی شہریوں کے درمیان  لڑائی  جاری ہے۔ فلسطینی مغربی کنارے، مشرقی یروشلم اور غزہ کی پٹی پر مکمل طور پر اپنا کنٹرول بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ ان علاقوں پر جزوی طور پر اسرائیل کا قبضہ ہے۔ قابل غور ہے کہ فلسطینی عوام نے 30 مارچ 2018 کو ’دی گریٹ مارچ آف رٹرن‘نام سے بڑے پیمانے پر احتجاج کا آغاز کیا تھا، جس کے بعد سے ہر جمعہ کو فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں ہو رہی ہیں۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS