معروف ادیب اور ممبئی یونیورسٹی شعبہ اردو کے سابق صدرپروفیسر صاحب علی کا انتقال

0

ممبئی : ممبئی یونیورسٹی شعبہ اردو کے سابق صدر اور موجودہ سنئیر اور فعال معلم ڈاکٹر صاحب علی آج بروز جمعہ شدید دورہ قلب کی وجہ سے اپنے مالک حقیقی سے جاملے۔ 57 سالہ صاحب علی کو
نماز جمعہ کی تیاری کے دوران شدید دورہ قلب پڑا اور انہیں شمال مغربی ممبئی کے علاقہ باندرہ کلا نگر کے گرونانک اسپتال پہنچایا گیا، لیکن اسپتال پہنچنے تک ان کی روح پرواز کر چکی تھی۔پسماندگان میں اہلیہ دولڑکیاں اور لڑکا ہے۔ کالینہ یونیورسٹی کیمپس میں رہائش تھی،ان کے سنئیر اور سابق صدر شعبہ اردو پروفیسر عبدالستار دلوی نے کہاکہ وہ شدید صدمہ سے دوچار ہیں کہ اردو کا ایک فعال شخص ہمارے درمیان سے چلاگیاہے۔ مرحوم صاحب علی کا تعلق ڈومریا گنج ضلع بستی اترپردیش سے تھا۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے اعلیٰ تعلیم مکمل کی اور ممبئی کے برہانی کالج سے وابستہ ہوگئے،1996 میں ممبئی یونیورسٹی شعبہ سے ان کی وابستگی ہوئی تھی۔ اس موقع پر صدر شعبہ اردو ڈاکٹر عبدالستار دلوی،ان کے معاون پروفیسر یونس اگاسکر (سابق انچارج شعبہ اردو) اور سابق صدر رفیعہ شبنم عابدی کی شعبہ میں طوطی بولتی تھی۔ مرحوم صاحب علی پہلی بار 2004میں شعبہ اردو کے صدربنے اور 2014 تک عہدہ پر برقرار رہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS