حوثی باغیوں کے قبضے میں7ہندوستانی

0
The Hindu

نئی دہلی (ایجنسیاں) یمن میں حوثی باغیوں کے ذریعہ الحدیدہ بندرگاہ سے قبضہ میں کئے گئے متحدہ عرب امارات کے جھنڈے والے کارگو جہاز پر سوار 7 ہندوستانی ملاحوںکی رہائی کیلئے حوثی باغیوں سے بات کر رہی ہے۔وزارت خارجہ کے مطابق حکومت اپنا پیغام حوثی باغیوں تک پہنچانے کیلئے کئی ذرائع سے رابطے میں ہے۔ ایک آن لائن میڈیا بریفنگ میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے، وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے کہا کہ ذرائع سے موصول ہونے والی جانکاری کے مطابق7 ہندوستانی ملاح محفوظ ہیں اور وہ انہیں معمول کے مطابق کھانادے رہے ہیں۔ حالانکہ انہیں پکڑنے والے باغی انہیں اپنے گھر والوں سے بات کرنے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS