خام تیل کی قیمت 7سال کی بلند ترین سطح پر

0
qz.com

ویانا(یواین آئی) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 7 سال کی بلند ترین سطح پر آگئیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل و گیس کی قیمتوں میں اضافے کا رحجان جاری ہے ، دوران ٹریڈنگ برینٹ خام تیل 91 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگیا۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی ویسٹ ٹیکساس کروڈ کی قیمت 1.05 ڈالر اضافے سے 87.66 ڈالر فی بیرل ہوگئی، تیل کی قیمتوں پر سیاسی خطرات اور سپلائی میں کمی کے اثرات پڑے ۔عالمی منڈی میں گیس کی قیمت میں 11 فیصد اضافہ ہوگیا، دوران ٹریڈنگ فی ایم ایم بی ٹی یو گیس کی قیمت 4 ڈالر 76 سینٹس ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS