’امریکی اخبار کا اعتراض ’بالکل بکواس‘

0
Loksatta

نئی دہلی (پی ٹی آئی)اقوام متحدہ میں ہندوستان کے سابق مستقل نمائندہ سید اکبرالدین نے ہفتہ کو نیویارک ٹائمس کی ایک رپورٹ کے اُس ’اعتراض‘ کو ’پوری طرح بکواس‘ قرار دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی سافٹ ویئر سمیت دیگر آلات کی خرید کا سودا ہونے کے بعد اسرائیل اور نئی دہلی کے درمیان رشتے اور گہرے ہوگئے اور پھر ہندوستان نے 2019 میں اقوام متحدہ کی اقتصادی وسماجی کونسل میں اسرائیل کی حمایت میں ووٹ کیا۔ 2016 سے 2020 تک اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل نمائندہ رہنے والے اکبرالدین نے نیویارک ٹائمس کی رپورٹ پر ایک ٹوئٹ ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ ’ہندوستان کے اقوام متحدہ کے ووٹ کے بارے میں اعتراض پوری طرح سے بکواس ہے۔۔۔‘۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS