راہل نے کورونا سے مرنے والوں کے لواحقین کو معاوضہ دینے کے مطالبہ کو دہرایا

0
imange:firstpost

نئی دہلی: (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کورونا کے سبب جان گنوانے والے ہر کنبے کو چار لاکھ روپے کے معاوضے کی مانگ کو دہرائی۔ کانگریس لیڈر نے پھر الزام لگایا کہ حکومت کورونا سے مرنے والوں کے اعداد و شمار چھپا رہی ہے اور مرنے والوں کے لواحقین کو معاوضہ دینے سے گریز کر رہی ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ متاثرین کے دکھوں کے ازالے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ راہل گاندھی نے آج ایک ٹویٹ میں کہا ’’کانگریس پارٹی کے دو مطالبات ہیں، کووڈ سے مرنے والوں کے صحیح اعداد و شمار بتائے جائیں اور جن خاندانوں نے اپنے پیاروں کو کووڈ سے کھو دیا ہے، انہیں 4 لاکھ روپے کا معاوضہ دیا جانا چاہئے‘‘۔

آپ کے تاثرات
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here