کجریوال نے دہلی میں تقریباً 850 شراب کے ٹھیکے کھولنے کی اجازت دی

0
www.opindia.com

نئی دہلی: (یو این آئی) دہلی پردیش کانگریس کمیٹی نے کہا ہے کہ وزیر اعلی اروند کجریوال ملک اور بیرون ملک مہم چلا رہے ہیں کہ انہوں نے دہلی کے حالات میں مثالی تبدیلیاں کی ہیں،لیکن سچائی یہ ہے کہ حالیہ ایکسائز پالیسی کی وجہ سے انہوں نے دہلی کو شراب کا گڑھ بنا دیا ہے۔ دہلی پردیش کانگریس کے صدر چودھری انل کمار نے بدھ کو جاری ایک بیان میں کہا کہ اروند کجریوال نے دہلی میں 1000 محلہ کلینک کھولنے اور اسکولوں کی حالت بہتر کرنے کا وعدہ کیا تھا، لیکن شراب مافیا کے دباؤ میں آکر انہوں نے دہلی میں تقریباً 850 ٹھیکے کھولنے کی اجازت دے دی ہے اور یہ کام نجی ہاتھوں میں سونپ دیا گیا ہے۔ کئی علاقوں میں سرکاری دکانیں بند کر دی گئی ہیں اور وہاں کام کرنے والے ملازمین کاان کے اپنے مستقبل کا علم نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ دارالحکومت میں اتنی بڑی تعداد میں شراب کی دکانوں کے اچانک کھلنے کا مطلب ہے کہ وہ شراب مافیا کے کنٹرول میں آچکے ہیں اور انہیں لوگوں کی صحت کی کوئی فکر نہیں ہے۔ یہ ٹھیکے زیادہ تر ان مقامات پر کھولے جا رہے ہیں جہاں قریب ہی اسکول ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS