راہل گاندھی نےکارگل وجئے دیوس پر شہدا کو خراج عقیدت پیش کی

0

نئی دہلی (یو این آئی) کانگریس کے لیڈرراہل گاندھی نے پیرکے روز کارگل وجئے دیوس کی 22 ویں سالگرہ کے موقع پر ملک کے لئے اپنی جانیں قربان کرنے والے شہید فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا ’’ہمارے ترنگا کے وقار میں اپنی جان دینے والے جوان کو دل کی گہرائیوں سے خراج عقیدت ۔ ملک کی سلامتی کے لئے آپ کی اور آپ کے اہل خانہ کی اس عظیم قربانی کو ہم ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ واضح رہے کہ 22 سال قبل آج کے ہی دن ہندوستانی فوج نے کارگل کی پہاڑیوں سے پاکستان کو بھگا کر فتح حاصل کی تھی اور اس موقع پر پورا ملک آج کارگل وجئے دیوس منا کر ہندوستانی فوج کی ہمت اور بہادری کو سلام پیش کر کے بہادر شہدا کو خراج عقیدت پیش کررہا ہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS