بی جے پی سرکار نے غریبوں کو نقصان پہنچایا: راہل گاندھی

0

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کے لئے سیاسی جماعتیں جنگی پیمانے پر انتخابی ریلیاں اور اجلاس کر رہی ہیں۔آج جہاں بی جے پی جانب سے مرکزی وزیر امت شاہ نے انتخابی اجلاس سے خطاب کیا وہیں کانگرین کے سابق صدر راہل گاندھی بھی جھارکھنڈ کے سمڈیگا پہنچے اور عوامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ریاستی اور مرکزی بی جے پی سرکار کی سخت تنقید کی۔ 

انہوں نے کہا کہ بی جے پی سرکار نے آدیواسیوں کی زمینیں چھین کر سرمایا کاروں کو دی ہیں۔  راہل گاندھی نے نوٹ بندی اور جی ایس ٹی کے تناظر میں بھی بی جے پی پر حملہ کیا اور کہا کہ بی جے پی نے چھوٹے دکانداروں کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔ مودی جی نے غریبوں سے پیسا چھین کر امبانی، میہل چوکسی  کو دیا ہے۔

راہل گاندھی نے مزید کہا کہ یہ مودی حکومت نہیں بلکہ امبانی اور اڈانی کی حکومت ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS