اردن میں ایک گھر میں آتشزدگی، 13 پاکستانیوں کی موت

    0

    اردن:آتشزدگی کی وجہ سے اردن میں خواتین اور بچوں سمیت 13 پاکستانی شہری جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے ہیں۔ سول ڈیفنس حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو
    سکی ہے، تاہم آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔
    ترک ذرائع کا کہنا ہے کہ گھر میں آگ لگنے کا واقعہ دریائے اردن کے کنارے واقع کرامہ شہر میں پیش آیا، جہاں 2 پاکستانی خاندان مقیم تھے۔
    ایجنسی کے مطابق گھر میں آتشزدگی کے واقعے میں 13 پاکستانی جاں بحق اور 3 جھلس کر زخمی ہوئے ہیں۔ جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS