پدوچیری کے رہنے والے بزرگ کی کورونا سے کیرالہ میں موت

0

نئی دہلی: کیرالہ میں کنور ضلع کے پریا رام میڈیکل کالج اسپتال میں ہفتے کے روز کورونا انفیکشن سے پدوچیری کے رہنے والے بزرگ کی موت ہوگئی۔ 
رپورٹس کے مطابق بزرگ پدوچیری میں ماہے کے چھلککرا علاقے کے رہے والے تھے، اور وہ گردے کی بیماری کے علاج کے لئے ایک اپریل کو کنور کے نجی اسپتال میں داخل ہوئے تھے۔ اور وہیں ان کے کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی تھی۔ کورونا پازیٹو پائے جانے پر انہیں پریارام میڈیکل اسپتال کالج میں داخل کیا گیا تھا، 
جہاں آج ان کی موت ہوگئی۔ 
ان کے رابطے میں آنے والے سبھی رشتہ داروں اور دیگر لوگوں کو پہلے ہی آئیسولیشن میں بھیج دیا گیا ہے اور سبھی کی جانچ رپورٹ نگیٹو آئی ہے۔ پدوچیری کے ماہے علاقے میں کورونا وائرس سے موت کا یہ پہلا معاملہ ہے۔
 اس سے پہلے ماہے علاقے میں ہی ایک 68سالہ خاتون کو کورونا سے انفیکشن ہونے کے بعد اسپتال میں داخل کرایاگیاتھا اور ٹھیک ہونے کے بعد انہیں اسپتال سے چھٹی دے دی گئی تھی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS