امیتابھ کے بعد رنویر بنیں گے شہنشاہ

    0

    نئی دہلی: بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ شہنشاہ کے ریمیک میں کام کرتے نظر آ سکتے ہیں۔
     ٹِینو آنند دوبارہ شہنشاہ بنانے کا خیال کر رہے ہیں۔ پہلے اس بات کی بحث ہورہی تھی کہ اس بار بھی امیتابھ بچن ٹائٹل رول نبھائیں گے۔ لیکن اب کہا جا رہا ہے کہ شہنشاہ میں رنویر سنگھ کو کاسٹ کیا جا سکتا ہے۔ 
    ٹِينو آنند نے کہا،"میں شہنشاہ کا ریمیک بناؤں گا لیکن کورونا  وائرس کی وبا پہلے ختم ہونے دیجئے۔ یہ ابھی عروج پر ہے اور اس لئے میں یہ نہیں بتا سکتا کہ میں ریمیک کب شروع کروں گا اور کب ریلیز کروں گا۔ کہانی میں ترمیم ہو گی جو آج کے زمانے کے مطابق بنائی جائے گی۔
     سال 1988 میں ٹِینو آنند کی ہدایت میں بنی فلم میں شہنشاہ امیتابھ بچن، میناکشی شہشادری اور امریش پوری نے اہم کردار نبھایا تھا۔ فلم کی کہانی جیا بچن نے اندر راج آنند کے ساتھ مل کر لکھی تھی۔ شہنشاہ میں امیتابھ نے ٹائٹل کردار ادا کیا تھا۔ فلم کا مشہور ڈائیلاگ رشتے میں تمہارے باپ لگتے ہیں، نام ہے شہنشاہ آج بھی 
    لوگوں کے درمیان مقبول ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS