اروند کیجریوال نے ٹویٹ کر کہا وزیر اعظم نے لاک ڈاؤن بڑھانے کا کیا ہے فیصلہ، مرکز نے وضاحت کے لئے کیا ٹویٹ

0

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک گیر لاک ڈاؤن میں توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
 اروند کیجریوال نے کہا کہ انہوں نے میٹنگ میں وزیر اعظم کے اس فیصلے کی حمایت کی ہے کیونکہ لاک ڈاؤن کے اقدام سے ہندوستان کو اس وائرس سے لڑنے میں بڑی مدد ملی ہے۔ 
کیجریوال نے یہ ٹویٹ وزیراعظم سے تمام ریاستون کے وزرائے اعلی کے ساتھ ویڈیو کانفرنسگ کے ذریعہ میٹنگ کے بعد کیا۔ 
کیجریوال کے اس ٹویٹ کے فوراً بعد مرکزی حکومت کے ترجمان اور پریس انفارمیشن بیورو کے پرنسپل ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ وزیر اعظم توسیع کے حق میں وزرائے اعلیٰ کی درخواست پر غور کررہے ہیں۔ 
انہون نے کہا آج وزرائےعلیٰ کے ساتھ  کورونا وائرس کو کیکر ویڈیو کانفرنسنگ کے دوران ، بیشتر ریاستوں نے وزیر اعظم نریندر مودی سے لاک ڈاؤن میں مزید 2 ہفتوں کی توسیع کی درخواست کی۔ مرکزی حکومت اس درخواست پر غور کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے حکومتوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ جلد ہی پابندیاں ختم نہ کریں، یہ خطرناک ہو سکتا ہے۔ 

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS