پرینکا گاندھی کی ڈاکٹر جاوید کے اہل خانہ کیلئے حکومت سے مدد کی اپیل

0

نئی دہلی : کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے جنوبی دہلی کے ایک کووڈ ۔19کیئر سینٹر میں کام کرتے ہوئے وبا کی زد میں آنے سے شہید ہونے والے ڈاکٹر جاوید علی کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار  کرتے ہوئے  ان کے اہل خانہ کوبھی تمام  ضروری مدد کرنے کی حکومت سے  درخواست کی ہے۔

 واڈرا نے بدھ کے روز ٹوئٹ کیا’’ڈاکٹر جاوید علی اور تمام ڈاکٹرز جان کی بازی  لگا کر اس بحران میں اپنی خدمات دے رہے ہیں۔ ڈاکٹر جاوید کے بارے میں یہ 
افسوسناک اطلاع ملی۔وہ ٹھیکے پر اپنی خدمات دے رہے تھے۔
 پرینکا گاندھی نے کہا ’’یہ وقت ان شہیدوں کے کنبوں کے ساتھ  کھڑا ہونے کا ہے ۔ سرکار کو ڈاکٹر جاوید کے  کنبہ کی ہر ممکن مدد کرنی چاہئے ‘‘
اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک خبر  پوسٹ  کی ہے کہ جس میں کہا گیاہے کہ ڈاکٹر جاوید علی جنوبی دہلی کے ایک کووڈ اسپتال میں ٹھیکے پر کام کر رہے تھے اور وہ 
مارچ سے ہی مریضوں کی نگرانی کر رہے  تھے ،کورونا کی زد میں آنےکے بعد وہ شہید ہوگئے۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS