کووڈ-19 ویکسین پہلے لانے کیلئے چین کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہیں: امریکی صدر ٹرمپ

    0

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کی انتظامیہ چین سمیت کسی بھی ملک کے ساتھ مل کر کورونا وائرس (کووڈ 19) ویکسین لانے کے لئے تیار ہے۔
    کووڈ 19 ویکسین کو پہلے لانے کے لئے چین کے ساتھ کام کرنے کے سوال کے جواب میں ٹرمپ نے منگل کو کہا’’اچھے نتائج حاصل کرنے کے لئے ہم کسی بھی ملک کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہیں‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ہم ویکسین تیار کرنے اور دوائیوں کی تیاری میں بہت اچھا کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ توقع کی جارہی ہے کہ یہ ویکسین امید سے کہیں زیادہ پہلے آئےگی اور یہ عوام کے لئے فوری طور پر دستیاب ہوگی کیونکہ امریکی فوج اسے پہنچانے میں معاون ثابت ہوگی۔

     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS