میری بہادر صحافی وکرم جوشی کی موت پران کے اہل خانہ سے دلی تعزیت:ممتا بنرجی

    0

    کولکاتہ: مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتابنرجی نے اترپردیش کے ضلع غازی آباد  میں نامعلوم بدمعاشوں کی گولی سے زخمی صحافی کی موت پرگہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں خوف کا ماحول پیدا کیا جارہا ہے۔
    صحافی جوشی کو پیر کے روز ضلع غازی آباد کے علاقے وجے نگر میں بدمعاشوں نے گولی ماردی تھی اور بدھ کی صبح  دوران علاج  ان کی موت ہوگئی۔
     محترمہ بنرجی نے جوشی کی موت پراظہارتعزیت کرتے ہوئے آج ٹویٹ کیا،میری بہادر صحافی وکرم جوشی کی موت پران کے اہل خانہ سے دلی تعزیت۔اترپردیش میں بھانجی کے ساتھ چھیڑچھاڑ کی ایف آئی آر درج کرانے پرانہیں گولی ماردی گئی۔ملک میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا کیا جارہا ہے۔ آواز کو دبایا جارہا ہے۔ میڈیا کو بھی نہیں بخشا جارہا ہے۔ حیرت انگیز‘‘۔
     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS