حاملہ خواتین امیدواروں کی سینٹر تبدیلی سے متعلق عرضی کا تدارک

0
Image:NewsTree

نئی دہلی ،  (یو این آئی) سپریم کورٹ نے جمعرات کو قومی اہلیت اور داخلہ ٹسٹ ( این ای ای ٹی پی جی 2021) میں شرکت کرنے والی دو حاملہ خواتین کے امتحانی مرکز کو تبدیل کرنے کی درخواست نمٹا دی۔
جسٹس ادے امیش للت ، جسٹس ایس روندر بھٹ اور جسٹس بیلا ایم ترویدی کی ڈویژن بنچ نے ان درخواستوں کو اس وقت نمٹا دیا جب اسے یہ بتایا گیا کہ نیشنل ایگزامنیشن بورڈ (این بی ای) نے این ای ای ٹی پی جی 2021 کیلئے سینٹر تبدییلی سے متعلق دو حاملہ خواتین امیدواروں کی درخواست کو قبول کرلیا ہے۔
اس کو ریکارڈ پر لاتے ہوئے بنچ نے سینٹر کی تبدیلی کی درخواست کرنے والی عرضی کا تدارک کردیا ۔ خیال رہے گزشتہ منگل کو بنچ نے اس سلسلے میں صرف ایک محدود نوٹس جاری کیا تھا۔
آج ہونے والی سماعت کے دوران درخواست گزاروں کی جانب سے پیش ہونے والے سینئر ایڈوکیٹ کیون گلاٹی نے بنچ کو آگاہ کیا کہ این بی ای نے اپنے مؤکلوں کے لیے مرکز تبدیل کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ اس کے بعد عدالت نے درخواست نمٹا دی۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS