خصوصی مہاجر ویزے کے درخواست دہندگان کی 77 فیصد تعداد افغان ہیں:امریکہ

0

واشنگٹن،  (یوا ین آئی) وائٹ ہاوس کی ترجمان جین پساکی نے کہا ہے کہ افغانستان سے لائے جانے والے ایک لاکھ بیس ہزار افغانوں میں سے 77 فیصد کی خصوصی مہاجر ویزہ کے حصول کی درخواستیں قبول کر لی گئی ہیں
وائٹ ہاوس کی ترجمان جین پساکی نے کہا ہے کہ افغانستان سے لائے جانے والے ایک لاکھ بیس ہزار افغانوں میں سے 77 فیصد کی خصوصی مہاجر ویزہ کے حصول کی درخواستیں قبول کر لی گئی ہیں۔
پساکی نے اپنی پریس بریفنگ میں افغانستان کی موجودہ صورت حال کے بارے میں کہا کہ وہاں سے انسانوں کا انخلا جاری ہے،انخلا کیے جانے والے افغانوں کی 77 فیصد تعداد نے خصوصی مہاجر ویزے کی درخواستیں دی تھیں جنہیں قبول کر لیا گیا ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ افغانستان میں اس وقت طیاروں کے علاوہ دیگر ذرائع نقل و حمل بھی انخلا میں مدد کر رہے ہیں جن میں ہیلی کاپٹرز بھی شامل ہیں جبکہ انخلا کے لیے کابل ہوائی اڈے کو دوبارہ سے فعال بنانے کی کوششیں جاری ہیں جس کے لیے قطر اور ترکی سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS