ملک کے 44 اساتذہ قومی ایوارڈ سے نوازا جائے گا

0

نئی دہلی ،  (یو این آئی) مرکزی وزارت تعلیم نے کہا کہ ملک میں 5 سے 17 ستمبر تک ٹیچرس فیسٹیول کے طور پر منایا جائے گا اور 44 اساتذہ کو قومی ایوارڈ سے نوازا جائے گا ۔

محکمہ سکول ایجوکیشن کے ایڈیشنل سکریٹری سنتوش کمار سارنگی جمعرات کے روز ٹیچرس فیسٹیول اور اساتذہ کو ملنے والے قومی ایوارڈ کی معلومات فراہم کی ۔ انہوں نے کہا کہ قومی ایوارڈ کے لئے ملک بھر سے 44 اساتذہ کو منتخب کیا گیا ہے ۔ ان اساتذہ کو 5 ستمبر کو یوم اساتذہ پر صدرجمہوریہ رام ناتھ کوونداعزاز سے نوازیں گے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی 7 ستمبر کو ’شکشا سمیلن‘ سے خطاب کریں گے۔ اس پروگرام میں اساتذہ ، والدین اور طلباء اس شرکت کریں گے۔ قومی ایوارڈ کے لئے منتخب اساتذہ ہریانہ ، ہماچل پردیش ، تلنگانہ ، کرناٹک ، تمل ناڈو ، پنجاب ، جموں و کشمیر ، لداخ ، اترپردیش ، چھتیس گڑھ ، ناگالینڈ ، اروناچل پردیش ، منی پور ، سکم ، دہلی ، راجستھان ، گجرات ، مدھیہ پردیش ، بہار ، اڈیشہ ، مغربی بنگال ، میزورم ، تری پورہ ، آسام ، جھارکھنڈ ، کیرالہ ، آندھرا پردیش ، مہاراشٹر اور پڈوچیری سے ہیں ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS