منسُکھ قتل کے معاملے میں پردیپ شرما گرفتار

0
image:Timesofindia

ممبئی: (یو این آئی) صنعتکار مکیش امبانی کی رہائش اینٹیلیا کے پاس ایک گاڑی میں دھماکہ خیز مادہ رکھے جانے اور کاروباری منسُکھ ہیرین کے قتل کے معاملے میں تفتیش کرنے والی قومی جانچ ایجنسی (این آئی اے) نے پولیس افسر پردیپ شرما کی رہائش گاہ پر جمعرات کی صبح چھاپہ مارا اور انھیں گرفتار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق چھاپے میں ایک پرنٹر اور کچھ اہم دستاویز برآمد کیے گئے ہیں۔ این آئی اے نے آج صبح شرما کو اپنے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے بلایا تھا اور منسُکھ قتل کے معاملے میں ثبوت مٹانے کے الزام میں انھیں گرفتار کر لیا اور اب انھیں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS