ستیہ نڈیلامائیکرو سافٹ کے نئے چیئرمین مقرر

0
image:yahoofinance

واشنگٹن : (یو این آئی) امریکہ کی ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ کارپوریشن نے اپنے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ستیہ نڈیلا کوسافٹ ویئر کمپنی کا صدر مقرر کیا ہے۔
مائیکرو سافٹ نے بدھ کے روز یہاں جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ کمپنی کے آزاد ڈائریکٹرز نے متفقہ طور پر ستیہ نڈیلا کو بورڈ آف ڈائریکٹرز کا چیئرمین منتخب کیا ہے۔ اس کے علاوہ،جان ڈبلیو تھامپسن کو چیف انڈیپنڈنٹ ڈائریکٹر بنایا گیا ہے۔
کمپنی نے ایک پوسٹ میں کہا’’نڈیلا کو متفقہ طور پر مائیکرو سافٹ بورڈ آف ڈائریکٹرز کا صدر منتخب کیا گیا ہے۔ وہ صحیح اسٹریٹجک مواقع کو وسعت دینے اوراہم خطرات کی شناخت کرنے کے لئے کاروبار کی تفہیم کو بروئے کار لاتے ہوئے کمپنی کے ایجنڈے کی رہنمائی کریں گے۔
ستیہ نڈیلا اس اضافی کردار میں ایجنڈا طے کرنے کے معاملے میں بورڈ کی قیادت کریں گے ۔ مسٹر نڈیلا نے 2014 میں مائیکرو سافٹ کے سی ای او کا عہدہ سنبھالا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS