حج کیلئے 24 گھنٹے میں ساڑھے 4 لاکھ درخواستیں موصول

0

ریاض (یو این آئی) سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے گزشتہ روز رواں برس حج کی درخواستوں کے لیے لنک جاری کیا اور صرف 24گھنٹے کے اندر وہاں ساڑھے 4 لاکھ درخواستیں موصول ہوگئی۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب میں مقیم ملکی و غیرملکی شہریوں کی جانب سے اب تک حج کے لیے 4 لاکھ 50 ہزار درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔موصول ہونے والی درخواستیں صرف 24گھنٹوں میں ملی ہیں،وزارت حج و عمرہ نے لنک 24 گھنٹے قبل جاری کیا تھا۔ سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کے مطابق ملنے والی درخواستوں میں سے 60 فیصد مرد حضرات کی ہیں جب کہ 40 فیصد خواتین کی ہیں۔ حج کی درخواستیں جمع کروانے کا ابتدائی مرحلہ غیر حتمی ہے جس میں خواہشمند افراد اپنے کوائف کا اندراج کرائیں گے ، درخواستوں کی حتمی منظوری کا مرحلہ 13 ذی القعد تک جاری رہے گا جس کے بعد صرف 60 ہزار افراد کو اگلے مرحلے کے لیے منتخب کیا جائے گا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS