راجدھانی میں بغیر اجازت لائوڈ اسپیکر بجانے پر ایک لاکھ روپے کا جرمانہ

0

نئی دہلی (ایس این بی) راجدھانی میں اب صوتی آلودگی کرنے پر جرمانہ دینا ہوگا۔دہلی میں لائوڈ اسپیکر یا پبلک ایڈریسنگ سسٹم کو بغیر اجازت بجانے پر ایک لاکھ روپے تک کا جرمانہ کرنا پڑے گا ۔دہلی پولیشن کنٹرول کمیٹی (ڈی پی سی سی ) نے جرمانہ کی لسٹ جاری کی ہے۔جرمانہ کی نئی شرح کے مطابق ڈی جی سیٹ کے شور کے لئے بھی اس کے سائز کی بنیاد پر 10ہزار روپے سے ایک لاکھ روپے تک جرمانہ ادا کرنا پڑسکتا ہے ،ساتھ ہی آلات کو بھی سیز کر لیا جائے گا ۔اس کے ساتھ ہی ڈی جے سیٹ کے شور کے لئے بھی اس کے سائز کے مطابق جرمانہ دینا ہوگا جو 10 ہزار روپے سے لے کر ایک لاکھ روپے تک ہے۔نئے ضابطے کے تحت آلات کو سیز کرنے کی تجویز ہے۔ ڈی پی سی سی نے صوتی آلودگی کے ضابطوں کی خلاف ورزی کے لئے سزا کی ترمیم کی ہے۔لائوڈ اسپیکر اور پبلک ایڈریس سسٹم کے توسط سے شور کے لئے 10 ہزار روپے ،1000کے وی اے سے زیادہ ڈیزل جنریٹر سیٹ کے لئے ایک لاکھ روپے جرمانہ کی تجویز ہے۔ نئی تجویز کے تحت اگر کوئی شخص رہائشی یا تجارتی علاقوں میں پٹاخے جلا رہا ہے تو اس پر ایک ہزار روپے کا جرمانہ لگایا جائے گا ۔پٹاخہ سائلنٹ زون میں جلایا جا رہا ہے تو جرمانہ بڑھ کر تین ہزار روپے کا ہوجائے گا ۔اس کے ساتھ ہی عوامی ریلی ،شادی تقریب اور دیگر مذہبی انعقاد میں اگر پٹاخے کا استعمال کیا جا رہا ہے تو رہائشی اور تجارتی زون میں 10 ہزار اور سائلنٹ زون میں 30 ہزار روپے تک کا جرمانہ ہوگا ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS