فون پے نے 2.5 کروڑچھوٹے تاجروں کو ڈیجیٹل دنیا سے مربوط کیا

0
thehindubusinessline

نئی دہلی: (یو این آئی) ڈیجیٹل پےمنٹ پلیٹ فارم فون پے نے آج اعلان کیا ہے کہ اس نے ہندوستان میں 2.5کروڑ چھوٹے تاجروں اور گروسری اسٹورز (کیرانے کی دکانوں)کو ڈیجیٹلائز کیا ہے۔ کمپنی نے یہ بھی کہا کہ اس پلیٹ فارم پر آف لائن مرچنٹ ٹرانزیکشن میں پچھلے سال سے 200 فیصد اضافہ ہوا ہے۔فون پے اس اضافے کا سہرا ہندوستان میں کمپنی کے مرچنٹ ایکسیپٹینس نیٹ ورک کو چلانے اور مدد کرنے والے 125000 مستحکم فیلڈ کورس کے ساتھ، جغرافیائی خطوں میں آف لائن مرچنٹ کی قبولیت میں تیزی سے پھیلنے کو دیا ہے۔ یہاں جاری بیان میں، اس نے کہا کہ فون پے کا اب 15700 قصبوں اور دیہاتوں میں ایک مرچنٹ نیٹ ورک (تجارتی جال) ہے جو ملک کے پن کوڈ کا 99 فیصد حصہ ہے۔ کمپنی نے اس سے قبل 2021 کے آخر تک2.5 کروڑ تک پہنچنے کے اپنے منصوبے کا اعلان کیا تھا، اور یہ ہدف مقررہ وقت سے چند ہفتے قبل حاصل کر لیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS