دہلی میں پٹرول 96.72 روپے اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر

0

نئی دہلی: (یو این آئی) بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمتوں کے دوبارہ 100 ڈالر فی بیرل کے پار پہنچنے کے درمیان گھریلو سطح پر آج بھی پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔بین الاقوامی سطح پر، لندن برینٹ 100.99 ڈالر فی اونس پر تھا اور یو ایس کروڈ کی قیمت ہفتے کے آخر میں 0.49 فیصد اضافے کے ساتھ 92.97 ڈالر فی اونس پر تھی۔گھریلو آئل مارکیٹنگ کمپنی بھارت پٹرولیم کے مطابق گھریلو سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ دہلی میں پٹرول 96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر پر برقرار ہے۔ دو ماہ سے زائد عرصے سے تیل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ ممبئی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بالترتیب 106.31 روپے فی لیٹر اور 94.27 روپے فی لیٹر ہیں۔ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ویلیو ایڈڈ ٹیکس (ویٹ) اور فریٹ چارجز کی بنیاد پر تمام ریاستوں میں مختلف ہوتی ہیں۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے۔
آج ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں درج ذیل ہیں:-
شہر…………پیٹرول…………ڈیزل
…………………… (روپے فی لیٹر)
دہلی………….96.72..89.62
ممبئی ………….106.31……..94.27
کولکاتہ ……106.03..92.76
چنئی …………… 102.63………94.24

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS