دوپہر 2:30بجے 8سکینڈ میں زمین بوس ہوگیا ٹوئن ٹاور

0

نئی دہلی (ایجنسی) دوپپر 2:30بجے کچھ سکینڈ میں زمین بوس ہوگیا۔ٹوئن ٹاور صرف 8سکینڈ میں زمین بوس ہوگیا۔چاروں طرف دھول کا غبار نطر آرہا ہے۔ کچھ بھی نظر نہیں آرہا ہے۔ پہلی بار عدالت کے حکم پر اتنی بڑی عمارت کو گرایا گیا ۔ اس کے لئے ہائی کورٹ سے لیکر سپریم کورٹ تک لمبی لڑائی لڑی گئی۔ نوئیڈا کے سیکٹر 93 اے میں سپرٹیک ٹوئن ٹاور اب سے کچھ ہی گھنٹوں میں منہدم کردیئے جائیں گے۔ اس کی تیاری پوری ہو گئی ہے اور دھماکہ کرنے والی ٹیم موقع پر پہنچ چکی ہے۔ ان ٹاور کو منہدم کئے جانے کے بعد ملبے سے فضائی آلودگی کا خطرہ اور دیگر پریشانیاں ہوسکتی ہیں۔ کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لئے کنٹرول روم 28 اگست صبح چھ بجے سے 30 اگست تک چوبیس گھنٹے آپریٹ ہوگا۔
3,700 کلو دھماکہ: ٹوئن ٹاور کو دھماکہ کے ذریعہ اڑانے کے لئے کھمبوں میں تقریباً 7,000 چھید کرکے ان میں دھماکہ ڈالا گیا ہے۔ ان سب کو ایک ساتھ لانے کے لئے 20,000 سرکٹ بنائے گئے ہیں۔ جیسے ہی دھماکہ ہوتا ہے تو یہ کھمبوں کو اس طرح سے ٹکراتے ہیں کہ ٹاور سیدھے نیچے گر جاتے ہیں، اسے ’واٹر فال تکنیک‘ کہا جاتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS