ہندوستان کے چار بڑے میڑو شہروں میں پٹرول کے دام 25 پیسے ڈیزل 27 پیسے کا اضافہ

0
Image: India Tv News

نئی دہلی : (یو این آئی) ملک کے چار بڑے میٹرو شہروں میں آج پٹرول کی قیمت میں 25 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 27 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
دہلی اور کولکتہ میں پہلی بار پٹرول کی قیمت 92 روپے فی لیٹر کو عبور کرچکی ہے۔ ممبئی میں ڈیزل بھی 90 روپے فی لیٹر پہنچ گیا ہے۔
آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 25۔25 پیسے کا اضافہ ہونے سے پیٹرول 92.05 اور ڈیزل 82.61 روپے فی لیٹر ہوگئیں۔ دہلی میں پٹرول پہلی بار 92 روپےسے متجاوز کرگیا۔
گزشتہ چار مئی سے اب تک دہلی میں پیٹرول 1.65 روپے اور ڈیزل میں 1.88 روپے مہنگا ہوچکا ہے۔ ان نو دنوں میں سےسات دن تک قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جبکہ دو دن مستحکم رہی ہیں۔ممبئی اور کولکتہ میں پٹرول کی قیمت میں 24۔24 پیسے اور چنئی میں 22 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ ممبئی میں ایک لیٹر پیٹرول 98.36 روپے ، چنئی میں 93.84 روپے اور کولکتہ میں 92.16 روپے ہوگیا۔
ممبئی میں ڈیزل کی قیمت 27 پیسے بڑھ کر 89.75 روپے ، چنئی میں 24 پیسے بڑھ کر 87.49 روپے اور کولکتہ میں 25 پیسے کا اضافہ ہونے سے 85.45 روپے ہوگئی ہے۔
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنا پر ہر روز صبح چھ بجے سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہوتا ہے۔
ملک کے چار میٹرو شہروں میں آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں حسب ذیل تھیں۔
شہر—— پیٹرول——— ڈیزل
دہلی ——92.05 —— 82.61
ممبئی —— 98.36 —— 89.75
چنئی ——93.84 ——87.49
کولکاتا ——92.16 —— 85.45

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS