ویسٹ بینک میں اسرائیلی فوج کے ساتھ تصادم میں 240 سے زیادہ فلسطینی زخمی

0

غزہ: (یو این آئی)اسرائیل اور فلسطین کے درمیان فضائی حملوں میں 35 فلسطینی جاں بحق، 5 اسرائیلی شہری ہلاک اور 10 زخمی۔ ویسٹ بینک میں اسرائیلی فوج کے ساتھ جد وجہد میں کم از کم 245 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔
ریڈ کراسینٹ نے یہ اطلاع دی ہے۔ ریڈ کریسینٹ کے مطابق منگل کو ہوئے تصادم میں کچھ لوگ ربر کی گولیوں اور آنسو گیس سے متاثر ہوئے۔ مشرقی یروشلم خطے میں کئی دنوں سے تصادم جاری ہے۔
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے کمیشن کے مطابق اسرائیل کے ساتھ جد و جہد میں سات سے 10 مئی کے درمیان 1100 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے 915 مشرقی یروشلم اور 200 سے زیادہ فلسطینی ویسٹ بینک میں زخمی ہوئے ہیں۔
اسرائیل اور فلسطین کے درمیان فضائی حملوں میں 35 فلسطینی جاں بحق، 5 اسرائیلی شہری ہلاک اور 10 زخمی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS