دہلی میں پٹرول 101.84 روپے فلی لیٹر

0
image:hindustantimes.com

نئی دہلی :(یو این آئی) بین الاقوامی پرسطح پرتیل کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود ملک میں پٹرول کی قیمتیں آج مسلسل 13 ویں روز مستحکم رہیں ۔ ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل 14 ویں روز بھی کوئی تبدیلی کی گئی ۔

آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں جمعرات کے روز پٹرول 101.84 روپے اور ڈیزل 89.87 روپے فی لیٹررہا۔ ملک کے دیگر شہروں میں بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
تاہم بین الاقوامی تیل کی قیمتوں میں تیزی برقراررہی۔ امریکہ کے تیل کے ذخائرمیں کمی آنے کے بعد سے اس کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا یومیہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اس کی بنیاد پر ہر روز صبح 6 بجے نئی قیمتیں لاگو ہو جاتی ہیں ۔
ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مندرجہ ذیل ہیں :
شہر —— پیٹرول —— ڈیزل
دہلی ————— 101.84 —————— 89.87
ممبئی -————— 107.83 —————— 97.45۔
چنئی —————- 102.49 -—————– 94.39
کولکتہ ———— 102.08 —————— 93.02

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS