سری لنکا 13 سال بعد ہندوستان کیخلاف سیریز پر قابض

0
Rising bd

کولمبو(ایجنسیاں،یو این آئی) : سری لنکا نے جمعرات کو تیسرے اور آخری ٹی 20- میچ میں ہندوستان کو 7 وکٹ سے ہرا کر 3 میچوں کی سیریز 2-1 سے جیت لی۔سری لنکا نے شاندار گیندبازی کرتے ہوئے ہندوستان کو تیسرے اور فیصلہ کن ٹی-20 مقابلے میں جمعرات کو 20 اوور میں آٹھ وکٹ پر 81 رن کے معمولی سے اسکور پر روک دیا۔ جس کے جواب میں سری لنکا نے 14.3 اوور میں 3 وکٹ کے نقصان پر ہدف کو حاصل کر لیا اور مقابلہ 7 وکٹوں سے جیت لیا۔ ٹی 20- میں سری لنکا کے خلاف ہندوستان کا یہ سب سے کم اسکور ہے اور اسی طرح انٹر نیشنل کرکٹ میں سری لنکا کے خلاف ( سبھی فارمیٹ میں) ہندوستان کی13 سال بعد پہلی سریز میں شکست ہے۔
اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ہندوستان کی شروعات بے حد خراب تھی اور اس نے36 رن تک اپنے پانچ وکٹ گنوا دیے ۔ کلدیپ یادو نے28 گیندوں پر16 رن بنا کر ہندوستان کو پوری طرح سے غرقاب ہونے سے بچا لیا۔ وانندو ہسارنگا نے چار اوور میں محض نو رن پر چار وکٹ لے کر ہندوستانی بلے بازی کی کمر توڑ دی۔ ہسارنگا نے رتوراج گائکواڑ 14، سنجو سیمسن00، بھونیشور16 اور ورون چکرورتی 00 پر پویلین بھیجا۔ کپتان شیکھر دھون کھاتہ کھولے بغیر پہلے اوور کی چوتھی گیندپر چمیرا کرونارتنے کا شکار ہو گئے ۔ دیودت میڈیکل محض نو رن بنا کر رمیش میڈِنس کی گیند پر پویلوین کو لوٹ گئے ۔ نتیش رانا 15 گیندوں میں چھ رن بنا کر کپتان داسُن شناکا کو ریٹرن کیچ تھما بیٹھے ۔ آدھی ٹیم کے36 رن پر پویلین لوٹ جانے کے بعد ہندوستانی بلے باز کسی طرح20 اوور پورے کھیلنے میں کامیاب رہے ۔ لیکن ہندوستانی ٹیم نے اپنا تیسرا کم از کم ٹی20- اسکو ربنا دیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS