ہنگامے کے سبب راجیہ سبھا کی کارروائی 12 بجے تک ملتوی

0
tubemix

نئی دہلی: (یو این آئی) راجیہ سبھا میں آج اپوزیشن پارٹیوں کے اکان نے پیگاسز جاسوسی معاملے اور کسانوں کے مسائل کے سلسلے میں زبردست ہنگامہ کیا جس کے سبب ایوان کی کارروائی 12 بجے تک کےلئے ملتوی کردی گئی۔
اسپیکر ایم وینکیا نائیڈو نے صبح جیسے ہی وقفہ صفر کا اعلان کیا ویسے ہی کانگریس، ترنمول کانگریس اور دیگر پارٹیوں کے ارکان اپنی نشست سے جاسوسی معاملے اور کسانوں کے مسائل پر شور و غل کرنے لگے۔ اس کے بعد مسٹر نائیڈو نے ایوان کی کارروائی 12 بجے تک کےلئےملتوی کردی۔
اس سے قبل ترنمول کانگریس کے سوکھیندو شیکھر رائے نے کہا کہ ضابطہ 267 کے تحت ارکان کے دیئے گئے نوٹس کو منظور کرکے اسے بحث کی جانی چاہیے۔ اسپیکر نے کہا کہ ضابطہ 267 کے تحت دیئے گئے نوٹس پر بہت کم بحث ہوئی ہے۔ وہ چاہتے ہیں کہ ایوان چلے۔ وقفہ سوالات اور وقفہ صفر ارکان کا حق ہے۔
کانگریس کے کے سی وینو گوپال نے کہا کہ ایک وزیر نے کہا ہےکہ آکسیجن کی کمی کے سبب کووڈ سے کسی کی موت نہیں ہوئی۔ اس سلسلے میں انہوں نےضابطہ 287 کے تحت نوٹس دیا ہے۔ مسٹر نائیڈو نے کہا کہ انہیں نوٹس ملا ہے اور اس کی جانچ کی جارہی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS