ممبئی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت بالترتیب 111.35 روپے اور 97.28 روپے فی لیٹر

0
qz.com

نئی دہلی: (یو این آئی) ملک میں تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے پیر کو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہ کیے جانے کے بعد ان کی قیمتیں لگاتار آٹھویں دن بھی مستحکم رہیں۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 120 ڈالر فی بیرل ہے۔
انڈین آئل کے نوٹیفکیشن کے مطابق دہلی میں آج پٹرول کی قیمت 96.72 روپے اور ڈیزل کی قیمت 89.62 روپے فی لیٹر ہے، جب کہ ممبئی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت بالترتیب 111.35 روپے اور 97.28 روپے فی لیٹر ہے۔
25 مئی کو عام آدمی کو بڑی راحت دیتے ہوئے مرکزی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 8 روپے اور 6 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا تھا جس کی وجہ سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کم از کم 9.5 روپے اور 7 روپے تک کی کمی ہوئی۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاو¿ کا سلسلہ جاری ہے۔ لندن برینٹ کروڈ آج 0.54 فیصد اضافے کے ساتھ 120.08 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 0.54 فیصد اضافے کے ساتھ 116.08 ڈالر فی بیرل پر کاروبار کر رہا ہے۔
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی کی بنیاد پر دونوں ایندھنوں کی کی قیمتیں طے کی جاتی ہیں۔
آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اس طرح ہیں:
میٹرو….پیٹرول….ڈیزل ……..(روپے فی لیٹر)
دہلی…..96.72..89.62
ممبئی ….111.35….97.28
کولکتہ ……106.03..92.76
چنئی…….102.63..94.24

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS