پٹرول 101.19 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 88.62 روپے فی لیٹر

0
Image: India Tv News

نئی دہلی : (یو این آئی) بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیوں کے تقریبا 10 دنوں کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے درمیان دہلی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل آٹھویں دن بھی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ۔ گزشتہ اتوار کو ان دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں 15-15 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔ آج دہلی میں انڈین آئل کے پمپ پر پٹرول 101.19 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 88.62 روپے فی لیٹر رہا ۔ آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول 101.19 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 88.62 روپے فی لیٹر رہا۔ تیل پیدا کرنے والے ملک لیبیا میں تیل کمپنی کے سربراہ کو معطل کئے جانے کے ساتھ ہی مظاہرین کے پیداوار ٹھپ کرنے کی وارننگ کی وجہ سے بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ۔ آج صبح سنگاپور میں تجارت شروع ہونے پر برینٹ کروڈ 0.7 فیصد بڑھ کر 73.40 ڈالر فی بیرل اور امریکی کروڈ 0.7 فیصد بڑھ کر 70.21 ڈالر فی بیرل پررہا تھا ۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا یومیہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر ہر روز صبح 6 بجے سے نئی قیمتیں لاگو کی جاتی ہیں ۔

ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مندرجہ ذیل ہیں :
شہر —— پٹرول —— ڈیزل
دہلی ————— 101.34 ————— 88.77۔
ممبئی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 107.26 —————— 96.19۔
چنئی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 98.96 -—————- 93.26۔
کولکتہ ———— 101.62 —————— 91.71۔

آپ کے تاثرات
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here